• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15087

    عنوان:

    مباہلہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    سوال:

    مباہلہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 15087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1250=261tl

     

    مباہلہ کہتے ہیں اگر کسی امر حق وباطل میں فریقین میں نزاع ہوجائے اور دلائل سے نزاع ختم نہ ہو تو پھر ان کو یہ طریقہ اختیار کرنا چاہیے کہ سب مل کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ جو اس امر میں باطل پر ہو اس پر خدا کی طرف سے وبال اورہلاکت پڑے سو جو شخص جھوٹا ہوگا وہ اس کا خمیازہ بھگتے گا اس طور پر دعا کرنے کو مباہلہ کہتے ہیں اور یہ ضرورت کے وقت جائز ہے: وہل المباہلة مشروعة بعد النبي صلی اللہ علیہ وسلم فذکر في رد المحتار في باب الرجعة عن البحر معزیا إلی غایة البیان أنہا مشروعة عند الحاجة قال الشیخ في بیان القرآن: إن في مشروعیة اللعان أقوی دلیل علی مشروعیة المباہلة (احکام القرآن للشیخ ظفر احمد عثمانی التھانوی: ۲/۲۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند