• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 150413

    عنوان: کیا ایک غیر عالم بریلوی کے اعلی حضرت احمد رضا صاحب پر تکفیر کر سکتا ہے؟

    سوال: حضرت میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ایک غیر عالم بریلوی کے اعلی حضرت احمد رضا صاحب پر تکفیر کر سکتا ہے؟ کیا وہ کفر کا فتوی بھی دے سکتا ہے؟ یا کفر بتا سکتا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں، کرم ہوگا ۔

    جواب نمبر: 150413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 925-883/M=7/1438
    کسی پر کفر کا فتویٰ لگانا بہت نازک اور اہم کام ہے، سوال میں غیر عالم کون ہے اور وہ کن بنیادوں پر احمد رضا خاں بریلوی کی تکفیر کرتا ہے یا کرنا چاہتا ہے؟ اکابر دیوبند رحمہم اللہ نے احمد رضاخاں بریلوی پر کفر کا فتویٰ نہیں لگایا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند