• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 150310

    عنوان: مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کو گستاخِ نبی کہنے کی حقیقت کیا ہے؟

    سوال: میرے بعض سنی بریلوی دوست حضرت اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گستاخ کہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اشرف علی تھانوی صاحب اپنی کتاب ’حفظ الایمان‘ صفحہ نمبر: ۱۳/ پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علم غیب کی مثال جانوروں اور مجنون سے دی ہے، کیا یہ سچ ہے؟ مہربانی فرماکر جواب دیں کہ یہ کیوں نبی کی گستاخی نہیں ہے؟ وہاں اشرف علی تھانوی صاحب کیا کہنا چاہتے ہیں اور وہ کیوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی نہیں؟ سوال پوچھنے میں اگر کوئی غلطی ہوئی ہوتو معافی چاہتا ہوں۔

    جواب نمبر: 150310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 791-780/N=7/1438

    (۱، ۲): رضاخانی لوگ ہمارے اکابر علمائے دیوبند کی بعض عبارات پر جو مختلف بے بنیاد اعتراضات کرتے ہیں اور ان کی آڑ میں ہمارے اکابرین پرناجائز وبے جا زبان طعن دراز کرتے ہیں، اس کے لیے حضرت مولانا محمد سرفراز خاں صفدررحمہ اللہ  نے ”عبارات اکابر“ کے نام سے ایک کتاب تالیف فرمائی ہے، جس میں حضرت مولانا نے رضاخانی بھائیوں کے ان اعتراضات کی حقیقت اور ان کے دجل وفریب کو واضح کیا ہے اور ان کے اعتراضات کے واضح،مدلل اورمسکت جوابات دیے ہیں ؛ لہٰذا آپ اس کا مطالعہ فرمائیں۔ اور اگر اس میں کوئی بات سمجھ میں نہ آئے یا اس کی کسی بات پر کوئی علمی اشکال ہو تو و ہ مدلل طور پر تحریر کرکے بھجیں ،إن شاء اللہ اس کا تشفی بخش جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند