• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149867

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ اسے کوئی چوری کرکے سونے کی راڈ یا سریہ دے رہا ہے

    سوال: ایک شخص نے خواب میں دیکھا کہ اسے کوئی چوری کرکے سونے کی راڈ یا سریہ دے رہا ہے جس کی لمبائی تقریباً ایک بالشت ہے، ساتھ میں کچھ ہیرے جیسی چیزیں بھی ہیں، لیکن گھر جاکر جب انہیں جیب سے نکالا تو سونا لوہا بن گیا۔ اس خواب کی تعبیر مطلوب ہے۔ مذکورہ شخص کو پہلی بار ایسا خواب آیا، وہ یہ سب سوچ کر بھی نہیں سویا تھا۔

    جواب نمبر: 149867

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 110-1081/N=11/1438

     مسلمان کو اپنے ذریعہ معاش وآمدنی (کاروبار یا ملازمت)میں خیانت اور دھوکہ دہی کی تمام شکلوں سے بچنا چاہیے ورنہ ظاہر میں کچھ آمدنی بڑھ جاتی ہے اور حقیقت میں نحوست وبے برکتی آتی ہے ؛ لہٰذا اس حوالہ سے ہر مسلمان کو اپنی ملازمت یا کاروبار پر گہری نظر رکھنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند