• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14985

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے شہر میں ایک جگہ کھڑے ہیں اوروہاں کوئی قبر ہے اور آپ کا چہرہ مبارک قبر کی طرف ہے اور پیٹھ مبارک کعبہ کی طرف ہے۔ اورمیں دور آپ کی پیٹھ مبارک کی طرف کھڑا ہوکر سوچ رہا ہوں یا کوئی میرے ساتھ ہے اس سے کہہ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہاں کیا کررہے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1650=1320/ھ

    آپ کے اندر اتباعِ سنت میں کمی ہے، خواب میں اس پر تنبیہ ہے، علمائے صالحین متقین سے ربط رکھنے کی سعی کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند