• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149637

    عنوان: دور حاضر میں علماء کرام مفتیان عظام اور حفاظ کے علاوہ تمام مسلمانوں کو "امی" کہنا درست ہے یا نہیں ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں دور حاضر میں علماء کرام مفتیان عظام اور حفاظ کے علاوہ تمام مسلمانوں کو "امی" کہنا درست ہے یا نہیں مدلل جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 149637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 856-821/L=7/1438

    احادیث میں جو علم کے فضائل مذکور ہیں اس علم سے مراد علم شریعت قرآن وحدیث وفقہ ہے، تاہم مجازاً وعرفا دیگر علوم حاصل کرنے والے کو بھی جانکار پڑھا لکھا کہا جاتا ہے، اس لحاظ سے علوم دنیویہ حاصل کرنے والوں کو ”امی“ کہنا صحیح نہیں؛ البتہ اگر کوئی بالکل ہی پڑھنا لکھنا نہ جانتا ہو اس کو ”امی“ کہنے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند