• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149518

    عنوان: کیا ہم علامہ یوسف بن اسماعیل نبہانی کی عربی کتابیں پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم علامہ یوسف بن اسماعیل نبہانی کی عربی کتابیں پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 149518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  551-514/N=6/1438

    میں نے علامہ یوسف بن اسماعیل نبہانی (ولادت: ۱۲۶۵ھ، وفات: ۱۳۵۰ھ)کی کتابوں کا مطالعہ نہیں کیا ہے؛ بلکہ ابھی تک ان کی کتابیں مجھے دستیاب نہیں ہوسکی ہیں؛ البتہ انہوں نے اپنی بعض تصانیف میں علامہ ابن تیمیہ رح، علامہ ابن قیم جوزی رح، شیخ محمد بن عبد الوہاب نجدی، شیخ عبدہ اور شیخ رضا رشید وغیرہ پر رد کیا ہے؛ لیکن کیارد کیا ہے؟ معلوم نہیں۔ نیز ان کے تراجم اور تصنیفات کے ناموں سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ صوفی مزاج تھے؛ لیکن ان کا تصوف علمائے دیوبند کی طرح قابل اعتراض چیزوں سے خالی تھا یا اس میں قابل اعتراض چیزیں پائی جاتی تھیں ؛ اس لیے فی الحال ان کی کتابوں کے مطالعہ کے متعلق کوئی رائے نہیں دی جاسکتی۔ اور اگر آپ کے پاس ان کی کتابیں ہوں تو براہ کرم! ارسال فرمائیں، إن شاء اللہ مطالعہ کے بعد کوئی رائے قائم کرنا ممکن ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند