• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149454

    عنوان: اپنی بیوی کو خواب میں کسی دوسرے آدمی سے حالت زنا میں دیکھنا

    سوال: 1۔ میں نے اپنی بیوی کو خواب میں کسی دوسرے شخص سے حالت زنا میں دیکھا ہے تب سے مجھے اس سے نفرت سی ہوگئی ہے بڑی پریشانی ہے ۔ مہربانی فرما کررہنمائی کریں بہت پریشان ہوں۔ 2۔ کیا شوہر اپنی بیوی سے اس کی سابقہ زندگی خاص طور پر زنا اور ناجائز تعلقات کے بارے میں سوال کرنے کا شرعی حق رکھتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 149454

    بسم الله الرحمن الرحيم

    676-609/SN=6/1438

    خواب حجت شرعیہ نہیں ہے، نیز بسا اوقات خواب بہت برا ہوتا ہے؛ لیکن اس کی تعبیر اچھی ہوتی ہے؛ اس لیے صورت مسئولہ میں محض خواب کی بنا پر بیوی سے بدگمان ہونا یا اس سے نفرت کرنا جائز نہیں، آپ اس طرح کی باتیں ذہن سے بالکل نکال دیں اور معروف کے مطابق ازدواجی زندگی گزاریں۔

    (۲) شادی کے بعد بیوی سے اس کی سابقہ زندگی سے متعلق اس طرح کی چیزوں کے بارے میں سوال کرنے کی ضرورت نہیں، نیز اس سے ازدواجی زندگی میں بدمزگی آتی ہے؛ اس لیے اس تحقیق و سوال میں بالکل نہ پڑیں اور حسن معاشرت کے ساتھ ازدواجی زندگی گزارتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند