• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149007

    عنوان: رات کے وقت بیٹھے ہوئے پرندوں کا شکار جائز ہے یا نہیں ؟

    سوال: (۱) آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ میں نے بہت قرض دینا ہے، میں اس سلسلے میں پہلے لوگوں سے ادھار مانگتا رہا لیکن اب دل میں یہ بات آتی ہے کہ دینا تو اللہ نے ہی ہے، کیا میں اللہ سے مانگتے ہوئے لوگوں کے پاس بھی جاوٴں یا نہیں؟ جب کہ میری اِن کم بھی صرف نوکری ہے اور وہ بھی بہت کم۔ (۲) رات کے وقت بیٹھے ہوئے پرندوں کا شکار جائز ہے یا نہیں ؟ جب کہ وہ آرام کررہے ہوتے ہیں، قرآن اور حدیث سے بتائیں۔ (۳) خرگوش کا شکار رات کو ٹارچ (لائٹ) کے ساتھ جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ خرگوش رات کو ہی کھانے پینے کے لیے نکلتا ہے اور دن کو آرام کرتا ہے۔

    جواب نمبر: 149007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 757-742/L=7/1438

    (۱) آپ کوشش یہی کریں کہ لوگوں سے مانگے بغیر قرض ادا ہوجائے اس کے لیے دعاء کے ساتھ محنت بھی کریں اور کماکر قرض کی ادائیگی کریں، اگر آپ اس دعاء کو کثرت سے پڑھیں تو امید ہے کہ غیب سے قرض کی ادائیگی کا انتظام ہوجائے، دعا یہ ہے:اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۔ اگر اس کے باوجود قرض کی ادائیگی ممکن نہ ہو تو لوگوں سے حاجت کا اظہار کرکے اس کے لیے سوال کرنے کی بھی گنجائش ہوگی۔

    (۲،۳) شکار کرنا ہروقت مباح ہے، رات یا دن کی اس میں کوئی تخصیص نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند