• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14827

    عنوان:

    میرا سوال خواب کی تعبیر سے متعلق ہے۔ میں عموماً خواب نہیں دیکھتاہوں لیکن جب میں نے استخارہ کیا تو مجھ کو دو غیر معمولی خواب نظر آئے ۔میں جانتا ہوں کہ خواب میرے استخارہ پر کچھ اثر انداز نہیں ہوں گے، لیکن میں پھر بھی اس کی تعبیر جاننا چاہتاہوں۔ بہت تاریکی تھی اور میں زیادہ نہیں دیکھ پارہا تھا۔ اس میں میں نے اپنے آپ کو اور اپنے دوست کو دیکھا اس نے مجھ سے پیچھے رہنے کو کہا اورلوگوں کی دوسری جماعت کے ساتھ مجھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کہیں چلا گیا ۔ دوسرا خواب مجھے اچھی طرح یاد نہیں ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1380=1128/د

    یہ صحیح ہے کہ خواب استخارہ پر اثر انداز نہیں ہوتا مگر کبھی خواب میں استخارہ کے معاملہ کی بابت کوئی اشارہ ہوتا ہے، لہٰذا آپ نے جس معاملہ میں استخارہ کیا ہے، اگر اس خواب میں اس کی طرف اشارہ سمجھ میں آرہا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ خواب کی طرف سے توجہ چھوڑدیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند