• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148141

    عنوان: خواب میں آئینہ کے سامنے بال بناتے دیكھنا؟

    سوال: مین نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی نانی کے گھر ہوں اور امی نانی باتیں کر رہی ہیں، میں آئینہ کے سامنے بال بنا رہا ہوں، اتنے میں محسوس ہوتا ہے کہ منہ میں کچھ ہے، دیکھتا ہوں تو پتا لگتا ہے کہ میرے ۵-۶ داڑھ کے دانت ٹوٹ گئے ہیں اور خون نکل رہا ہے، وہاں سے میں سارے داڑھوں کو چھپا کر جیب میں رکھ لیتا ہوں کہ گھر جاکر سب کو دیکھوں گا اور وہاں سے امی کو چلئے بولتا ہوں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتلائیں۔

    جواب نمبر: 148141

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 450-386/Sn=4/1438

    آپ پریشان نہ ہوں، صبح شام کی دعائیں اہتمام کے ساتھ پڑھیں اورہوسکے تو تھوڑا بہت مال وقتاً فوقتاً غریبوں کو اور راہِ خدا میں ”صدقہ“ کرتے رہا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند