• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147818

    عنوان: جو چیز بھی آتی ہے جی چاہتا ہے صدقہ کردوں

    سوال: ہر وقت دل میں خیال آتا کے صدقہ کرو اور جو چیز بھی ہاتھ میں آتی ہے بس دل میں خیال آتا ہے کہ اس کو صدقہ کر دوں اور پھر میں اس کو صدقہ کر دیتا ہوں۔صدقہ کر نے کے بعد دل میں خیال آتا ہے کہ اس طرح مال صدقہ کر دیتا ہوں تو کل مرے پاس کچھ بھی نہیں رہے گا اس خیال سے بہت زیادہ دکھ ہوجاتا ہے صدقہ دینے کی حالت یہ ہے کہ اپنی ایک دن کی ساری کی ساری کمائی صدقہ کر دیتا ہوں روزانہ ارادہ کر تا ہوں کہ تھوڑا بہت صدقہ کر دوں گا پر دوسرے روز وہی بات جس چیز پر نظر پڑی یا پھر ہاتھ میں لیا دل میں خیال آیا کہ صدقہ کر دوں اور پھر صدقہ کر دیتا ہوں ۔دن بھر آیت الکرسی اور اعوذ بااللہ پڑھتا ہوں ۔مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 147818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 453-500/L=5/1438

    آپ اپنے اندر قوتِ ارادی کو مضبوط کریں اورمقامی کسی بزرگ سے رابطہ کرکے ان سے اصلاح کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند