• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147540

    عنوان: میں بہت بزدل ہوں ہر چیز سے گھبرا جاتا ہوں

    سوال: مفتی صاحب، میں بہت بزدل ہوں ہر چیز سے گھبرا جاتا ہوں، مثال کے طور پر اگر مجھ سے کوئی تیز بات کردے تو میں ڈر جاتا ہوں اور کانپنے لگتا ہوں اور آنکھوں میں آنسوں آجاتے ہیں، ہر آدمی سے اپنے آپ کو کم تر محسوس کرتا ہوں، جب کسی کے ساتھ لڑنے تک بات چلی جاتی ہے تو میں کانپنے لگتا ہوں، ہاتھ اور پیر ہلنے لگتے ہیں اور میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے، اوسان خطا ہوجاتے ہیں، صحت بھی اللہ نے ٹھیک دی ہے ۹۰/ کلو گرام اور چھ فٹ کا ہوں پر مجھ میں بہادری ایک روپیہ کی بھی نہیں ہے، مجھ میں بہادری کیسے آئے کہ میں بہادر بن جاوٴں اور دلیر ہو جاوٴں، اللہ کے لیے کوئی حل نکالیں مفتی صاحب تھک گیا ہوں دعا مانگ مانگ کر کہ کچھ حل نکلے۔

    جواب نمبر: 147540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 409-328/H=4/1438

    ہرمعاملہ میں تقویٰ اور توکل علی اللہ کا اعلی درجہ حاصل کرنے میں سعی بلیغ کریں ہرگناہ کو چھوڑدیں اور طاعات کو لازم پکڑلیں کسی متبع سنت شیخ کامل کے دامن سے وابستہ ہوجائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند