• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147441

    عنوان: مکتب دینیات ممبئی کے بارے میں معلومات

    سوال: (۱) حضرت! جو منظم مکتب ممبئی سے چل رہے ہیں ان کے متعلق دارالعلوم کی کیا رائے ہے؟ ان کی کتابوں میں مصنف کا نام نہیں ہے۔ (۲) ہماری مسجد میں پہلے حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ کا ایک منٹ کا مدرسہ پڑھا جاتا تھا اس کو بند کرکے پانچ منٹ کا مدرسہ پڑھا گیا جس کتاب میں مصنف کا نام نہیں ہے۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے۔

    جواب نمبر: 147441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 455-501/L=5/1438

    ممبئی کے حضرات ”دینیات“ کے نام سے جو مکاتب چلارہے ہیں، اس میں بچوں کو پڑھا سکتے ہیں جو کتابیں داخل نصاب ہیں وہ بھی مناسب ہیں، ان کتابوں کے پڑھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، کتابوں پر مصنف کا نام نہ ہونا مضر نہیں۔

    (۲) ”پانچ منٹ کا مدرسہ“ نامی کتاب بھی صحیح ہے اس کی تعلیم کی جاسکتی ہے؛ البتہ جب کسی معتبر کتاب کی تعلیم ہورہی ہو تو اس کو بند کرکے دوسری کتاب کی تعلیم دینا مناسب نہیں، اگر دوسری کتاب کی تعلیم کی ضرورت ہو تو دوسرے وقت میں یا پہلی کتاب ختم ہوجانے کے بعد کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند