• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14721

    عنوان:

    میں نے کل (نو یا دس رجب) کو ایک خواب دیکھا، وقت کا کچھ پتہ نہیں کہ کس وقت دیکھا۔ خوا ب یہ تھا: دو چھوٹی لڑکیاں حوض میں گر گئی ہیں ایک کو تو میں نے اوپر سے ہی ہاتھ ڈال کر نکال لیااور دوسری لڑکی جو زیادہ اندر ڈوب گئی تھی، اس کے لیے میں کسی کو بلا رہا ہوں۔ چونکہ میں تیرنا نہیں جانتا۔ کسی کے نہ آنے پر میں ہی کود گیا ،جب کہ پانی میرے سینے تک آگیا اور اس لڑکی کو بھی میں نے بچا لیا] ۔ مہربانی فرماکر اس کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1624=1296/ھ

    خواب ماشاء اللہ عمدہ ہے، تعبیر یہ ہے کہ سخاوت وصلہ رحمی اختیار کریں ان شاء اللہ ان جیسے اوصاف کو اختیار کرنے سے دنیا و آخرت میں بے حد فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند