• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146935

    عنوان: امداد الاحکام کی عبارت کی وضاحت؟

    سوال: امدادالاحکام ج۳ ص۵۶۳ مکتبہ دارالعلوم کراچی سوال ..اجارہ زمین باموجر عنوان کے تحت ...عبارت مشکل لگ رہی ہے نصہ اب تین سال کے بعد عمرو سے کہتا ہے کہ میں خود اس زمین پر کھیتی کر کے الخ کیا یہ عبارت درست ہے ؟ مجہے یوں عبارت مناسب لگتی ہے اب تین سال کے بعد عمرو زید سے کہتا ہے الخ یا یوں عبارت ہو ..اب تین سال کے بعد عمرو اسے یعنی زید سے کہتا ہے .........واللہ اعلم براہ مہربانی اس عبارت کی وضاحت کردی ....

    جواب نمبر: 146935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 276-238/B=3/1438

     

    جی ہاں بہ ظاہر اصل عبارت یوں ہونی چاہئے ”اب تین سال بعد عمرو زید سے کہتا ہے“ جیسا کہ جواب سے ظاہر ہے ”الجواب: زید عمر کوصورتِ مسئولہ میں زمین نہیں دے سکتا“۔ دارالعلوم کراچی والوں کے پاس امداد الاحکام کا اصل مسودہ محفوظ ہے، ان سے تصدیق یا تصحیح کرالی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند