• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14677

    عنوان:

    امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ سے ایک خواب کی تعبیر دریافت کرنی ہے جو میں نے بچپن میں دیکھا تھا یعنی بالغ ہونے سے پہلے۔ پچھلے تین سال سے میں برطانیہ میں رہتاہوں لیکن یہ خواب میں نے پاکستان میں دیکھا تھا۔بچپن میں بورڈنگ اسکول میں داخل تھا۔ خواب اس طرح ہے کہ ہمارے اسکول کی مسجد میں لوگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہونا شروع ہو جاتے ہیں، میں بھی تقریباً آخری صف میں نماز کے لیے کھڑا ہوجاتاہوں کہ اتنے میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم آکر میرے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابھی ابھی وضو بنا کر نماز کے لیے تشریف لائے ہیں، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس مبارک کچھ کچھ گیلا ہوتا ہے جس طرح عام طور پر وضو کے بعد ہوتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس مبارک کا رنگ خاکی رنگ سے کچھ ملتا جلتا ہوتا ہے جو میرے اندازے کے مطابق جبہ ہوتا ہے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں میرے دائیں طرف تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک دیکھنے لگتا ہوں، لیکن مجھے آج تک یاد نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے دکھتے تھے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14677

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1309=1067/د

    خواب مبارک ہے، سنت کے مطابق نماز ادا کرنے کی کوشش کریں، اس کا اہتمام خاص چاہیے، ان شاء اللہ اس کے برکات زندگی میں ظاہر ہوں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند