• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145879

    عنوان: انٹرنیٹ کنکشن دوسروں کو دینا؟

    سوال: میں نے اپنا انٹرنیٹ اپنے پڑوسیوں کو دیا ہے اگر وہ کوئی غلط ویب سائٹ کھولتے ہیں تو کیا اس کا گناہ مجھ پر بھی ہوگا؟

    جواب نمبر: 145879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 136-078/SN=2/1438

     

    اس عمل کا گناہ آپ پر تو نہ ہوگا؛ کیوں کہ درمیان میں فاعلِ مختار کا فعل حائل ہے؛ لیکن اگر کسی کے بارے میں آپ کو ظنِ غالب ہو کہ وہ اسے غلط کاموں میں استعمال کرے گا تو آپ اسے اپنا انٹرنیٹ کنکشن دینے سے احتیاط کریں؛ تاکہ آپ کسی درجے میں بھی ”گناہ“ کا ذریعہ نہ بنیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند