• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145847

    عنوان: خواب میں سونے کا ہار دیکھنا۔

    سوال: کچھ روز پہلے میں نے خواب میں (اپنی ایک جاننے والی آپا جو کہ عالمہ ہے) دیکھا اور وہ تھوڑی تھکی ہوئی بیمار یا لاگر نظر آرہی ہے اور میں نے دیکھا کہ دو گولڈ (سونا) کے ہار ان کو مل گئے، بہت خوبصورت ہار تھے ایک چھوٹا اور ایک بڑا۔ میری شادی ہو چکی ہے اور جب سے مجھے تھوڑی سی دین کی سمجھ ملی ہے میری یہ کوشش ہے کہ مجھے اللہ رب العزت کی معرفت مل جائے ان کی دوستی مل جائے کامل ایمان مل جائے اور میں فلاح پاوٴں․․․․ اس لیے میں بہت دعا مانگتی ہوں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیے۔

    جواب نمبر: 145847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 140-111/SN=2/1438

    (۱) اچھا خواب ہے، کتبِ تعبیر میں لکھا ہے کہ اگر کوئی عورت سونا خواب میں دیکھے تو یہ نیکی اور پسندیدگی کی علامت ہے، آپ اور آپ کی آیا اگر استقامت کے ساتھ دین پر قائم رہیں گی تو ان شاء اللہ فوائد سے منتفع ہوں گی۔

    (۲) آپ کا جذبہ ماشاء اللہ بہت نیک اور قابلِ قدر ہے، اتباع سنت کو ہر چیز میں ملحوظ رکھیں، دینی کتب مثلاً بہشتی زیور، حیات المسلمین اور اصلاحی نصاب وغیرہ کا مطالعہ پابندی سے کریں اور مباح چیزوں میں اپنے خاوند کی ہر ممکن اطاعت کی کوشش کریں، ان شاء اللہ قرب خداوندی کی سعادت حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند