• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145724

    عنوان: انٹرنیٹ کا پاسورڈ دینا

    سوال: میں نے اپنے کمرے میں میرے وائی فائی لگایا ہے ۔ میرے کچھ دوست مجھ سے پاسورڈ مانگتے ہیں۔ اور ان کو میں انکار نہیں کرسکتا ہوں۔ اس لئے میں نے کچھ دوستوں کو پاسورڈ بتایا ہے ۔ اب اگر وہ گانے سنیں گے یا ویڈیوز دیکھیں گے تو کیا ان کی وجہ سے میں بھی گناہگار ہوں گا۔ مہربانی فرما کر رھنمائی فرما دیجئے ۔

    جواب نمبر: 145724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 062-040/B=2/1438

     

    اگر بالیقین معلوم ہو کہ غلط استعمال کرے گا تو نہ دیں ورنہ آپ بھی گنہگار ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند