• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145713

    عنوان: علم اور ہنر میں فرق؟

    سوال: علم کیا ہے؟ اسلامی نظریہ سے علم کسے کہا جائے گا؟ کیا قرآن و حدیث کے علم کے علاوہ دنیاوی علم جیسے سیارات کا نظام، بارش کا نظام، زمین کا نظام، انسانی پیدائش اور انسانی آعضاء کا نظام وغیرہ کو علم نہیں کہہ سکتے؟ ہنر اور علم میں فرق ہے؟

    جواب نمبر: 145713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 97-265/H=4/1438

     

    لغت کے لحاظ سے تو علم کے مفہوم میں بہت توسع ہے، نظامِ سیارات وبارش اور پیدائش واعضاء وغیرہ کے جاننے اور ان کے متعلقات کی معلومات حاصل کرنے پر علم کا اطلاق کیا جاسکتا ہے مگر اصطلاحِ شرع میں علم سے مراد قرآنِ کریم حدیث شریف اور دینی احکام کا علم ہی ہوتا ہے۔ الغرض اللہ جل شانہ اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی رضاوٴ خوشنودی جن علوم سے حاصل ہوتی ہے وہ درحقیقت علم ہے اور جن امور کا تعلق اصالةً کسبِ معاش کے قبیل سے ہو ان امور کے حاصل کرنے کو فن اور ہنر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ شریعت مطہرہ نے کسی فن یا ہنر کو سیکھنے اور سکھانے سے ممانعت نہیں فرمائی بلکہ حدودِ شرعیہ میں رہتے ہوئے ان کو حاصل کرنا مطلوب ہے البتہ بقدر ضرورت علم دین کا حاصل کرنا فرض عین ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند