• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145431

    عنوان: خواب میں جھیل یا تالاب دیکھنا

    سوال: میں نے اکثر خوابوں میں اپنے آپ کو کینجھر جھیل کے آس پاس دیکھا ہے (یہ پاکستان میں میٹھے پانی کی بڑی قدرتی جھیلوں میں سے ایک ہے اور اسی جھیل سے کراچی شہر کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے )۔ تمام خوابوں کی زیادہ تفصیل تو مجھے ٹھیک طرح سے یاد نہیں مگر جاننا چاہتا ہوں کہ خواب میں جھیل یا تالاب کو دیکھنے سے کیا مراد ہو سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 145431

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 016-019/M=1/1438
    خواب میں جھیل یا تالاب اگر بھرا ہوا دیکھا ہے تو اشارہ ہے کہ آپ کو عزت ملے گی اور لوگوں کے لیے نفع بخش ثابت ہوں گے فرائض و واجبات کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں، اتباع سنت کو لازم پکڑ لیں اور گناہوں سے بچتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند