• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145346

    عنوان: خواب میں گاڑی چلا رہا ہوں

    سوال: (۱) خواب میں گاڑی چلا رہا ہوں (car) پاس میں دوست بیٹھا ہے ، وہ مجھے ٹھیک سے چلانے نہیں دیتا، سٹیرنگ ادھر ودھر کھینچتا ہے ، اور ہم مسجد کو جاتے ہیں جمات میں، اور ہم ایک مجلس میں بیٹھے ہوتے ہیں اس وقت میں اپنے \'ساڈو\' کو لیکر باہر جاتا ہوں کچھ بات کرنے اور چلتے چلتے ان سے کچھ پیسے قرض پوچھتا ہوں کسی کام کے لے ، (اسی ارادہ سے ان کو باہر بلا لایا تھا)۔اور وہ مان جاتے ہیں۔ اسی دوران ہم ایک ویران جگہ سے گذرتے ہیں وہاں بہت ہی بڑااژدھا، \'جو کالا اس پر پیلے داغ\' اس کو دیکھ کر ہم چھپنے لگے ، اچانک وہ اژدحا مجھ پر حملہ کرتا ہے میں فوراً لاحول پڑھتاہوں، وہ مجھے چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے ۔ (۲) خواب میں میں اور والد صاحب کہیں کھڑے ہیں والد صاحب نے مجھے عطر دیا میں اسے کھول کر ہاتھ میں ڈالتا ہوں تو زیادہ چڑھ جاتا ہے ، میں پھر واپس اس شیشی میں ڈالتا ہوں تو تھوڑا زیادہ والد صاحب کے کرتے پر گرجاتا ہے ، اور میں بھی دیکھتا ہوں کہ کہیں میرے کپڑوں پر بھی گر نہ گیا ہو، شاید میرے کپڑوں پہ تھوڑا گرا ہوا تھا یا نہیں پتا نہیں۔ (۳) خواب میں میں کہیں جنگ کے میدان میں ہوں اور وہاں پر میری بیوی بھی ہے ، وہاں ایک جنگی گاڑی میں ایک عجیب طرح کا ہتھیار (Gun) ہے ، ان سے پوچھا یہ ہتھیار عجیب ہے ۔میں اکثر ہتھیار کے ساتھ یا کسی اور کے پاس ہتھیار اور گاڑی چلاتے ہوئے دیکھتا ہوں۔

    جواب نمبر: 145346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 019-054/SN=2/1438

     

    تینوں خواب ماشاء اللہ اچھے ہیں،اگر حقوق اللہ اور حقوق العباد کی رعایت کے ساتھ زندگی گزاریں گے تو ان شاء اللہ فوائد اور برکات سے نوازے جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند