• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14446

    عنوان:

    میں نے ایک مرتبہ خواب دیکھا کہ میں حرام میں (کعبہ کے اردگرد) ہوں۔ میں کعبہ تک جاتا ہوں بغیر دعا کے لیے اپنے ہاتھوں کو اٹھائے ہوئے میں اس کے پاس سے گزر جاتا ہوں۔ لیکن آگے جاتے ہوئے میں کعبہ کو پیچھے دیکھتا رہتاہوں اور سوچتاہوں کہ میں کہاں جارہا ہوں۔ وہ جگہ جہاں مجھ کو جانا ہے وہ میرے پیچھے ہے۔ میں اس سے دور کیوں جارہا ہوں؟ برائے کرم مجھ کو اس کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1245=1011/د

    آپ کی جانب سے اتباع شریعت میں کوتاہی اور احکام شریعت کی پاس داری میں تساہلی واقع ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ نیز خواب میں تنبیہ ہے کہ اپنے حالات واعمال کا فوری جائزہ لیں اور احکام شریعت پر عمل پیرا ہونے میں جو کوتاہیاں زندگی میں داخل ہیں ان سے صدق دل سے توبہ کرکے شریعت کے احکام کی پوری پوری پابندی کریں، اس میں کسی تساہلی یا شک وشبہ کو دخل نہ دیں جو ہو اسے فوراً رفع کرنے کی فکر کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند