• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14374

    عنوان:

    میں محترمہ نوید ہوں۔ ہم تین بہن اور ایک بھائی ہیں او رمیرے دو بچے ہیں۔ ہمارے والدین زندہ نہیں ہیں اور والد کے انتقال کو چار مہینہ ہوگیا ہے۔ جب سے ابو کی وفات ہوئی ہے لگتا ہے ہم پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں اور پریشانیاں بھی ایسی کہ کسی سے کہہ بھی نہیں سکتے۔ رات مجھے بہت عجیب خواب نظر آیا وقت کا مجھے پتہ نہیں لیکن دل بھی پریشان ہے۔ ایک بڑا سا گندے پانی کا حوض ہے جس میں کوڑے کے ڈھیر اور چٹان ہیں، ہم تین بہنیں اور میرا بڑا بیٹا اس میں ہیں اور ہم جس چٹان یا ڈھیرپر پاؤں رکھتے ہیں وہ نیچے جاتے ہیں ہم جلدی جلدی جگہ تبدیل کرتے ہیں۔ میں اپنے بیٹے سے کہتی ہوں کہ یہاں سے نکلو میں آپ کو تیرنے کے لیے صاف جگہ لے جاؤں گی۔ اس کے بعد کیا دیکھا کہ میں اپنی پھوپھی کے گھر ہوں میری خالہ اور ماموں کی بیٹی بھی پھوپھی کے گھر ہے۔ پھوپھی کہتی ہیں کہ چڑیا گھر کی سیر کو چلتے ہیں، میرے سامنے بہت سے جوتے ہیں میں ان میں سے ایک جوڑی پہن لیتی ہوں اتنے میں ماموں کی بیٹی سے پھوپھی کی شیشے کی پلیٹ ٹوٹ جاتی ہے، میری خالہ کہتی ہیں ابھی پڑی رہنے دو آکر اٹھا لیں گے۔ ........

    سوال:

    میں محترمہ نوید ہوں۔ ہم تین بہن اور ایک بھائی ہیں او رمیرے دو بچے ہیں۔ ہمارے والدین زندہ نہیں ہیں اور والد کے انتقال کو چار مہینہ ہوگیا ہے۔ جب سے ابو کی وفات ہوئی ہے لگتا ہے ہم پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں اور پریشانیاں بھی ایسی کہ کسی سے کہہ بھی نہیں سکتے۔ رات مجھے بہت عجیب خواب نظر آیا وقت کا مجھے پتہ نہیں لیکن دل بھی پریشان ہے۔ ایک بڑا سا گندے پانی کا حوض ہے جس میں کوڑے کے ڈھیر اور چٹان ہیں، ہم تین بہنیں اور میرا بڑا بیٹا اس میں ہیں اور ہم جس چٹان یا ڈھیرپر پاؤں رکھتے ہیں وہ نیچے جاتے ہیں ہم جلدی جلدی جگہ تبدیل کرتے ہیں۔ میں اپنے بیٹے سے کہتی ہوں کہ یہاں سے نکلو میں آپ کو تیرنے کے لیے صاف جگہ لے جاؤں گی۔ اس کے بعد کیا دیکھا کہ میں اپنی پھوپھی کے گھر ہوں میری خالہ اور ماموں کی بیٹی بھی پھوپھی کے گھر ہے۔ پھوپھی کہتی ہیں کہ چڑیا گھر کی سیر کو چلتے ہیں، میرے سامنے بہت سے جوتے ہیں میں ان میں سے ایک جوڑی پہن لیتی ہوں اتنے میں ماموں کی بیٹی سے پھوپھی کی شیشے کی پلیٹ ٹوٹ جاتی ہے، میری خالہ کہتی ہیں ابھی پڑی رہنے دو آکر اٹھا لیں گے۔ اچانک بڑے بڑے روڈ نظر آتے ہیں جن کی سائیڈ پر ہلکی ہلکی برف جمی ہوتی ہیں۔ پھر دیکھا کہ میں واش روم میں وضو کررہی ہوں اور پھر یسین شریف اٹھالیتی ہوں کہ یہ پڑھوں گی اتنے میں ایک لڑکی چاول اٹھائے آتی ہے کہ اگر آپ کو زردہ پکانا آتا ہے تو پکا دیں مجھ کو بانٹنا ہے ،میں اس کے ساتھ زردہ پکاتی ہوں۔ اس نے چاول پر چاکلیٹ ڈالے ہوتے ہیں کہ یہ چنے کی دال ہے میں حیران ہوکر خاموش ہوجاتی ہوں لیکن جب زردہ پک جاتا ہے تو اس میں وہ چاکلیٹ کا رنگ ختم ہوجاتا ہے۔ آپ کی بڑی نوازش ہوگی اگر اس خواب کا مطلب بتادیں اور دعاؤں میں خاص یاد رکھیں۔

    جواب نمبر: 14374

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1265=1203/ب

     

    آپ سب لوگ دنیا میں پھنسے ہوئے ہیں، آپ لوگوں کو دین داری اختیار کرنا چاہیے۔ دین داری اختیار کیے بغیر چین و سکون نصیب نہ ہوگا، یٰسین شریف اٹھانا، اسی دینی لائن کی طرف آنے کا اشارہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند