• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14322

    عنوان:

    میں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں۔ میں نے اس کو دس ذی الحجہ کو خطبہ حج 2008کے بعد رات کو دیکھا۔ میں نے دیکھاکہ میں مکہ میں ایک لڑکی کے ساتھ ہوں (میں اس لڑکی کے ساتھ شادی کرنا چاہتاہوں)۔ میں نے دیکھاکہ ہم پوری رات دعا میں مشغول ہیں احرام باندھے ہوئے۔ مکہ حجاج کرام سے بھرا ہوا تھا میں نے آسمان پر دیکھا نماز فجر کا وقت دیکھنے کے لیے اور دعا کرنے کے لیے، اور لڑکی کا سر نیچے تھا او ردعا کررہی تھی۔ اس خواب کاوقت ٹھیک مکہ میں فجر کی نماز سے پہلے کا ہے اور جب میں لاہور میں بیدار ہوا تو فجر کی اذان کی آواز آرہی تھی لاہور میں۔ میں اس خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں۔ ایک مزید چیز خطبہ حج کے دوران (پی ٹی وی نشر کرتی ہے)۔ میں اس لڑکی کے لیے دعا کرتا ہوں اور اس کی مانگ کرتا ہوں اللہ سے، اور اس کے بعد میں نے رات کو یہ خواب دیکھا۔ میری مدد کریں۔ ایک مزید چیز یہ کہ لڑکی کی طرف سے برادری کا سسٹم بہت بڑا ہے۔ وہ لوگ بغیر برادری کے شادی نہیں کرتے ہیں۔ وہ عوان گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور میں راجپوت گھرانے سے تعلق رکھتاہوں۔ برائے کرم اس لڑکی سے شادی کرنے کے لیے کوئی زبردست وظیفہ بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1576=1551/ھ

    (۱) عمدہ خواب ہے، ماشاء اللہ۔ تعبیر یہ ہے کہ عبادت میں خشوع خضوع کی دولت ان شاء اللہ مرحمت ہوگی، بشرطیکہ تمام امور بالخصوص ادائے عبادات میں اخلاص اور اصول کی مطابقت کو ہمہ اوقات ملحوظ رکھتے رہیں۔

    (۲) زبردست وظیفہ یہ ہے کہ مذکورہ لڑکی کے حصول کی فکر سے اپنے آپ کو آزاد کرلیں اور رَبَّنَا اٰتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِیْ الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ نیز رَبَّنَاہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّْاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (القرآن الکریم) ان دونوں آیاتِ مبارکہ میں قرآنی دعاء کے مفہوم کو تفسیر معارف القرآن نیز ترجمہ شیخ الہند رحمہ اللہ میں اطمینان سے کم ازکم گیارہ بارہ مرتبہ بغور مطالعہ کرکے مفہوم کو ذہن میں بہت اچھی طرح جمالیں اور ہر نماز کے بعد اللہ پاک سے لجاجت کے ساتھ اُن دونوں آیات کو دعاء میں شامل کرلیں اور یہی عمل باوضو پاک بستر پر لیٹنے سے قبل رات کو کرکے مطابق سنت سونے کا اہتمام کرتے رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند