• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14288

    عنوان:

    کیا مرد لوگ جنت میں حوروں کے ساتھ جماع کریں گے؟(اگر جواب نہیں میں ہے تو پھر جنت میں حوروں کا کیا کام ہے)؟(۲)غلمان کیا ہیں؟ ان کو کون پائے گا اور کیوں؟(۳)کیا اگر کوئی شخص چالیس احادیث یاد کرلے تو وہ عالم ہوجائے گا؟ (۴)اسلام میں خواب اور ان کی تعبیر کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا وہ واقعی ہم کو خبردار کرتے ہیں یا رہنمائی کرتے ہیں؟(۵)یہ کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے خواب کی تعبیر نہیں معلوم کرتا ہے تو خواب اس کی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتے ہیں یا صرف استغفار کہہ کر او راپنے بائیں طرف تھوکنے سے برے خواب اثر انداز نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بات کہاں تک سچ ہے؟ (۶)کیا شہید کی روح جس کا انتقال ہوچکا ہے اپنے گھر والوں اور دوستوں کی زیارت کرنے آتی ہے کسی وقت یا جمعرات وغیرہ کو؟ (۷)کیا شہید کی روح اپنے گھر والوں کی حالت سے ہر وقت باخبر ہوتی ہے، جیسے اچھی خبر اور برے اوقات، موت اور پیدائش وغیرہ؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1492=1184/ھ

    (۱) اس کی اجازت ہوگی۔

    (۲) نوعمر بچے، بخاطر تکریم اہل جنت، جنت میں اہل جنت کے پاس رہیں گے۔

    (۳) اصطلاحاً وہ عالم نہیں ہوتا البتہ چالیس احادیثِ مبارکہ یاد کرلینے کی فضیلت اجر وثواب کا مستحق ہوجائے گا۔

    (۴) بعض خواب میں تنبیہ و رہنمائی بھی ہوتی ہے جس کو علماء صالحین معتبرین سے معلوم کرنے کی ضرورت ہے، از خود تعبیر سمجھنے کا ہرشخص اہل نہیں ہوتا۔

    (۵) نفس وشیطان کے اثرات سے یا ڈراوٴنے انداز سے جو خواب نظر آئیں اس میں ایسا طریقہ اختیار کرلینا درست ہے۔

    (۶) نہیں! نہ جمعرات میں نہ ہی کسی اور دوسرے اوقات میں۔

    (۷) شریعت مطہرہ میں روحِ شہید سے متعلق اس قسم کی کچھ صراحت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند