• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14217

    عنوان:

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوسکتی ہے مہربانی فرماکر اس کا جواب عنایت فرمادیجئے؟

    سوال:

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوسکتی ہے مہربانی فرماکر اس کا جواب عنایت فرمادیجئے؟

    جواب نمبر: 14217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1067=1067/م

    خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ناممکن نہیں ہے، اتباع سنت کا اہتمام کیجیے اوردرود شریف کثرت سے پڑھاکیجیے، باوضو سونے کا معمول بنائیں اور دل میں زیارت کا شوق وتمنا رکھئے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند