• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14175

    عنوان:

    جناب مفتی صاحب میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک مسجد ہے اس میں میں اور مولانا ریاض الرحمن صاحب رشادی (خطیب و امام جامع مسجد شہر بنگلور) ہیں۔ میں اپنے آپ کو بہت ہی کمزور محسوس کرتا ہوں۔ ایک حصیر (بڑی چٹائی جو مسجد میں نماز کے لیے بچائی جاتی ہے) وہ لپیٹ کر ایک جگہ رکھی ہوئی ہے، میں اس کو کمزوری کی وجہ سے نہیں اٹھارہا ہوں۔ تو مولانا (ابھی وہ کافی کمزو رہیں) اس حصیر کے بنڈل کو اٹھالیتے ہیں۔ اس کی تعبیر کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1448=1143/ھ

    آپ کے اندر اعمال صالحہ اور اجتناب عن المعاصی کے لحاظ سے ضعف ہے اور حضرت ولانا ریاض الدین صاحب مدظلہ العالی میں نیک اعمال کی طرف رغبت اور گناہوں سے بچنے میں توجہ قوی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند