• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13766

    عنوان:

    بندے نے ایک خواب دیکھا ہے برائے کرم تعبیر بتائیں۔ بندہ تقریباً چھ سات برس سے دعوت و تبلیغ کی محنت سے وابستہ ہے اور ہمیشہ گناہوں سے بچنے کی فکر میں رہتاہے۔ الحمد للہ ثم الحمدللہ شریعت کا پابند ہے، عمر چھبیس سال ہے، نام مدثر احمد ہے۔ خواب دیکھا کہ میں کہیں جارہا ہوں ایک بڑا سا سانپ میرے آگے آیا تو فوراً ایک بوڑھے آدمی نے اس سانپ کو ڈرایا تو وہ سانپ فوراً ہی ایک پتھر کے اندر گھس گیا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1250=1061/ھ

    بوڑھا آدمی آپ کا اخلاص ہے، اخلاص کی برکت سے بڑے بڑے فتنے دفع ہوجاتے ہیں، فتنے سانپ کی شکل میں ہیں، اللہ پاک ظاہری وباطنی تمام فتن وآفات سے سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند