متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 132
میرے اہل خانہ بار بارخواب میں سانپ دیکھتے ہیں جواُن کے ہاتھوں میں کاٹتا ہے۔
محترم المقام السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
میرے اہل خانہ اور بچے بار بارخواب میں سانپ دیکھتے ہیں جواُن کے ہاتھوں میں کاٹتا ہے۔
از راہ کرم، اس خواب کی تعبیر ارسال فرمادیں۔
والسلام
جواب نمبر: 13202-Jun-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوی: 346/ھ)
تعبیر یہ ہے کہ آپ کے اہل خانہ اور بچوں کے پاس مال آئے گا، ان شاء اللہ. البتہ اس کی فکر ابھی سے چاہیے کہ مال کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس وقت میں اپنے گریجویشن کے آخری ایام میں ہوں ، فائنانس میں تحصص کے ساتھ۔ جو پریشانی مجھے اس وقت ہورہی ہے وہ یہ ہے کہ سود سے متعلق نوکریاں حرام ہیں، اس لیے میں وہ نوکری نہیں کرنا چاہتاہوں۔ آگے دوسرا اختیار یہ ہے کہ میں اسلامی بینک میں جاؤں جیسے میزان بینک آف پاکستان، بینک الاسلامی وغیرہ۔ مولانا تقی عثمانی ان دونوں بینکوں کے مشاورتی بورڈ کے مشیر ہیں۔ کیا میں ان بینکوں میں کام کرسکتاہوں یا اس کے علاوہ بینک جیسے دبئی اسلامک بینک جن کا کہنا ہے کہ حتی کہ ان کاڈائیریکٹر بھی ان کے شرعی بورڈ کے فتوی کے خلاف کام نہیں کرسکتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ یہ یقینی طور پر غیر اسلامی ہیں، جب کہ دوسرے لوگ کہتے ہیں کہ یہ سو فیصد اسلامی نہیں ہیں لیکن وہ لوگ اسلامی بینکنگ لانا چاہتے ہیں اس دنیا میں تاکہ ہم ان کی مدد کرسکیں۔ مجھے بتائیں کہ کیا میں ان اسلامی بینکوں میں نوکری کرنے جاسکتاہوں؟ کیا یہ واقعی اسلامی ہیں؟ یا مجھے کچھ دوسرے اسلامی بینکوں کے نام بتائیں جو کہ واقعی اسلامی ہیں۔ میں آپ کے فتوی کا انتظار کررہا ہوں کیوں کہ میں پندرہ دنوں میں نوکری تلاش کرنے جارہا ہوں۔ میرے لیے ضرور دعا کریں کہ مجھے حلال نوکری ہی ملے۔
1254 مناظرپینشن کے کسی حصے کو پیشگی حاصل کرنا
1062 مناظرمیں
کراچی میں ایک مدرسہ کا طالب علم ہوں مجھے آپ سے ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے
وہ یہ ہے کہ میں نے دو سے تین ہفتہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا جس میں میں نے دیکھا
کہ میں ایک جگہ بیٹھا ہوا ہوں اور میرے ساتھ اور بھی طالب علم ہیں اور ہم سب ایک
جگہ موجود ہیں۔ اتنے میں کچھ ہیلی کاپٹر ہوا میں گشت کررہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے
مجھے ایسا لگا کہ شاید وہ حملہ کرنے آئے ہیں میں نے سوچا کہ میں کہاں آکر پھنس گیا
ہوں۔ اتنے میں ہمارے یہاں کراچی کے مدرسہ جامعة الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے شیخ
الحدیث حضرت مولانا مفتی نظام الدین شامزی رحمة اللہ علیہ آتے ہیں انھیں دیکھ کر
مجھے سکون ملتا ہے کہ چلو کوئی بات نہیں اگر شہید بھی ہوئے تو ہم مفتی صاحب کے
ساتھ ہی شہید ہوں گے۔ اس کے بعد مفتی صاحب نے دعا کری اور دعا کے بعد پہاڑوں سے
آبشار بہنے لگا اور بارش بھی ہونے لگی کثیر تعداد کے ساتھ خوب زور کے ساتھ جس کی
وجہ سے ہیلی کاپٹر والے چلے گئے ...
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں آسکتے ہیں؟ برائے کرم وضاحت کریں۔
1193 مناظر