• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12808

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ جنت میں کس کو داڑھی ہوگی؟ جنت میں سب لوگ بنا داڑھی کے جائیں گے، لیکن ایک شخص ہوگا جس کو داڑھی ہوگی وہ کون صاحب ہوں گے؟ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ جنت میں کس کو داڑھی ہوگی؟ جنت میں سب لوگ بنا داڑھی کے جائیں گے، لیکن ایک شخص ہوگا جس کو داڑھی ہوگی وہ کون صاحب ہوں گے؟ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    جواب نمبر: 12808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1144=882/ھ

     

    جنتی مرد بغیر ڈاڑھی والے حسین نوجوانوں کے مثل ہوں گے، کسی ایک کا استثناء کسی کتاب میں دیکھنا محفوظ نہیں۔ اللہ پاک آپ کو سعادت دارین سے نوازے اور تمام مکارہ سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند