• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 1275

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ میری بیٹی کا انتقال ہوگیا ہے اور میں بہت زیادہ رورہی ہوں...

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ میری بیٹی کا انتقال ہوگیا ہے اور میں بہت زیادہ رورہی ہوں۔ میں نے آخری بار اس کا چہرہ بھی نہیں دیکھا ۔ میں اپنی ماں سے پوچھ رہی ہوں کہ میری بیٹی کیسی لگ رہی ہے، کیا وہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟

    جواب نمبر: 1275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 596/ن=588/ن

     

    ان شاء اللہ آپ کی اس بیٹی کی عمر دراز ہوگی، وہ آپ کے قریب رہے گی، خوب آپ کے ساتھ رہے گی۔ اور ان شاء اللہ وہ سرخ رُو اور کامیاب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند