• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12526

    عنوان:

    عرض یہ ہے کہ ہمارے ایک خیر خواہ جنھوں نے ایک خواب دیکھا تھا تعبیر معلوم کرنا چاہ رہے ہیں تو ہم نے آپ سے رجوع کیا۔ ان کا خواب ہے کہ وہ عمرہ یا حج کا سفر کرکے مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں وہاں یہ بات پھیل جاتی ہے کہ ابھی حرم شریف میں بیان ہوگا لوگ منتظر رہتے ہیں کہ کب بیان ہوگا اس کے بعد کعبہ کے در و دیوار پر فاحشاؤں اور فلمی ادا کاراؤں کی تصویر آویزاں کی جارہی ہے (اس منظر کو دیکھ کر صاحب رویت بے حد مضطرب ہوجاتے ہیں) اخیر میں بیان کرنے والے آتے ہیں اور وہ نہ تو مرد ہیں او رنہ ہی عورت۔ وہ صاحب مجھے بتلا رہے تھے کہ کعبہ پر یہ حالت دیکھ کر اور خنساء کو بحیثیت خطیب دیکھ کر بہت پریشان ہوں۔ اس لیے تعبیر کے پیچھے پڑ گئے او رمیں آپ کے در پے ہوگیا۔ برائے کرم جواب مرحمت فرماکر ممنون فرمائیں۔ ہاں صاحب رویت کی عمر پچیس سے تیس برس تک ہوگی اور وقت رویت رات کا دوسرا پہر ہوگا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1042=800/ھ

    تعبیر خواب کی ظاہر ہے اور وہ یہ کہ تصویر کشی کے اندھے فتنہ نے بڑے بڑے لوگوں کی آنکھوں کو چکاچوند کردیا ہے، اور اس فتنہ کی خطرناکی سے عامةً صرفِ نظر کرلی گئی ہے جو اور بھی زیادہ خطرناک ہے، نیز عورتوں کا ابتلاء مردوں سے بھی زیادہ ہے، بلکہ ان کے جذباتِ غیرصالحہ مردوں کے جذباتِ غیرصالحہ سے مافوق ہیں، اللہ پاک اسلام و مسلمان نیز مقاماتِ مقدسہ کی ظاہری و باطنی فتن سے حفاظت فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند