• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12511

    عنوان:

    میں ایک غیر شادی شدہ لڑکی ہوں۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی قرآن خوانی کی طرح کی محفل ہے (حقیقت میں کچھ عرصہ پہلے میرے چچا کی وفات ہوئی تو میرے ذہن میں اسی واقعہ سے متعلق وقت آرہا ہے)۔مجھے چار سپارے پڑھنے ہوتے ہیں۔ ایک ختم ہونے کے بعد میں یہی سوچتی ہوں کہ ایک پڑھ لیا ہے او رباقی تین پڑھنے ہیں۔ پھراس کے بعد مجھے ایک کالی چادر نظر آتی ہے جو میں شاید لینے لگتی ہوں اور پھر فوراً دیکھتی ہوں کہ ارے یہ تو ایک آنٹی کی چادر ہے جب کہ میری چادر تو وہ رکھی ہے۔ در اصل دوسری چادر تہہ کرکے رکھی ہوئی ہوتی ہے کالے رنگ کی اور تھوڑی سی مخملی نظر آرہی ہوتی ہے۔ اگلا منظر میں نے آسمان پر بہت سارے چاند دیکھے ۔ در اصل پہلے ایک دو یا تین چاند کا سیٹ ہوتا ہے۔ اور اس سے تھوڑے ہی فاصلہ پر ایک اور دو یا تین چاند کا سیٹ ہوتا ہے او راس دوسرے سیٹ کے قریب دو بہت ہی خوبصورت چاند ہوتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1109=858/ھ

    اس معنی کے لحاظ سے خواب بہت عمدہ ہے کہ اس کی تعبیر میں دو اہم ہدایات پوشیدہ ہیں (الف) غیبت سے ایک دوسرے کی بہت احتیاط کی ضرورت ہے، یہ مرض آج کل بہت عام ہوتا جارہا ہے۔ (ب) ذکر اللہ کی بہت کمی ہے۔اس سلسلہ میں خاص توجہ کی ضرورت ہے، یہ تو تعبیر ہے، آپ کے حق میں بہتر یہ ہے کہ بہشتی زیور، فضائل اعمال کا کثرت سے مطالعہ کیا کریں، بلکہ گھر میں پڑھنے سننے سنانے کا بھی کوئی مستقل نظم بنالیں، تو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند