• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12509

    عنوان:

    برائے کرم ان دونوں خوابوں کی تعبیر بتادیں۔(۱)میں نے اپنے آپ کو سورہ کہف پڑھتے ہوئے سنا۔

    (۲)میں نے آسمان میں ایک بہت ہی خوبصورت اور عجیب و غریب پرندہ دیکھا۔ دوپہر کا وقت تھا اور دھوپ بہت زیادہ تیز تھی۔ پرندہ فضا میں بہت اچھی طرح سے اڑ رہا تھا اور اس کی شکل عام پرندوں کی طرح نہیں تھی بلکہ آدمی کی طرح لمبا سا تھا۔ اس پرندے سے پہلے شائد ایک اور پرندہ بھی نظر آیا تھا جو کہ شاید بہت ہی خوبصورت اور ہلکے ہرے رنگ کا تھا مگر میں سوچتی ہوں کہ اس سے چھوٹا تھا۔ میں کیمرہ لے کر اس بڑے پرندے کا فوٹو بنانے کی کوشش کررہی تھی۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 739=688/ب

    (۱) حضرت ابن سیرین نے بیان فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی دیکھے کہ سورہٴ کہف پڑھ رہا ہنے تو یہ دلیل ہے کہ تمام بلاوٴں سے امن میں رہے گا۔ (تعبیر الروٴیا:۳۵۲)

    (۲) پرندہ جس قدر خواب میں زیادہ بڑا ہوگا، دلیل ہے کہ ہمت سے بڑے کام کو طلب کرے گا۔ (تعبیر الروٴیا:۵۳۶)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند