• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12501

    عنوان:

    جس مسئلہ کا ہمیں آپ سے پتہ چل گیا کیا وہ مسئلہ ہم کسی او رکو بتا سکتے ہیں یا یہ مسئلہ صرف مفتی یا مولوی ہی بتاسکتے ہیں؟ اگر ہم نے بتا دیا تو کیا ہم گناہ میں شامل ہوگئے یا کسی مسئلہ کو ہم نے کہا کہ شاید ایسا ہوسکتا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 711=666/ب

    جو موٹے موٹے مسائل ہیں، ان کو بتاسکتے ہیں، بشرطیکہ وہ مسئلہ آپ نے مستند فقہی کتاب یا مستند مفتی سے سنا ہو، باریک مسائل ہرگز بتانے کی کوشش نہ کریں۔ شاید ایسا ہوسکتا ہے، یہ بھی نہ کہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند