• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12497

    عنوان:

    میں ایک انڈین ہوں میری عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے اور بہت دنوں سے سعودی عربیہ میں کام کرتا ہوں۔ بہت سی مرتبہ میں خواب میں اپنے آپ کو بالکل ننگا دیکھتا ہوں۔ گزشتہ رات، میں نے اپنے آپ کو ایک مسجد میں وضو کرتے ہوئے دیکھا لیکن بالکل ننگا تھا۔ پہلے موقع پر میں نے امام سیرین کے تعبیر نامہ کا اردو ترجمہ پڑھا جس میں کسی عالم نے اپنی رائے بیان کی تھی کہ اپنے آپ کو ننگا دیکھنا اچھی علامت نہیں ہے، لیکن ایک یا دو نے ذکر کیا تھا کہ اگر مومن ایسا دیکھے تو یہ اس کے ایمان کی مضبوطی ہے او رکافر اور مشرک کے لیے بدنامی کی دلیل ہے۔ برائے کرم آپ اس پر اپنی رائے عنایت فرماویں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 724=674/ب

    اگر کوئی شخص اپنے آپ کو ننگا دیکھے اور وہ طالب دنیا ہے تو غم پر دلیل اور رسوائی کی علامت ہے، اور اگر نیک مرد ہے تو خیر ونیکی کی پہچان ہے۔ (تعبیر الروٴیا اردو: ۱۴۰، دارالاشاعت)

    آپ نے چونکہ یہ خواب وضو خانے میں دیکھا ہے تو یہ بات آپ کے لیے ایک اچھی علامت کی امید کی جاتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند