• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12496

    عنوان:

    کیا شیطان اور ابلیس فرشتوں یا جناتوں سے ہوتا ہے؟ اور فرشتے آگ یا نور میں سے کس چیز کے بنے ہوئے ہیں اور شیطان کس چیز کا بنا ہوا ہے؟

    سوال:

    کیا شیطان اور ابلیس فرشتوں یا جناتوں سے ہوتا ہے؟ اور فرشتے آگ یا نور میں سے کس چیز کے بنے ہوئے ہیں اور شیطان کس چیز کا بنا ہوا ہے؟

    جواب نمبر: 12496

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 671=493/ل

    شیطان اور ابلیس جناتوں میں سے ہوتے ہیں اور تاریخ جنات وشیاطین میں ہے کہ شیاطن جنات کی وہ قسم ہیں جو خدا کے نافرمان ہیں اورابلیس معلون کی اولاد میں سے ہیں۔ (۵۱/ ترجمہ لقط المرجان في أحکام الجان للإمام جلال الدین السیوطي رحمہ اللہ) شیطان وجن کو اللہ تعالیٰ نے آگ سے پیدا فرمایا ہے اور فرشتوں کو خدا تعالیٰ نے نور سے پیدا فرمایا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند