• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12482

    عنوان:

    ان شاء اللہ میں نے (16/اپریل 2009) کے دن جماعت میں (چالیس دن) کا پختہ ارادہ کیا ہوں او رمیرے کئی دوست بھی چل رہے ہیں۔ لیکن میرے والدین مجھے نہیں بھیجنا چاہتے ہیں۔ کہتے ہیں گھر کا کام کون کرے گا (میں ایک ہی اکیلا لڑکا ہوں اورتین بہنیں ہیں) اور میرے والدبھی ہیں (59سال کے) میں کیا کروں میری مدد کیجئے۔ وہ صرف تین دن کے لیے راضی ہیں اس سے زیادہ کے لیے نہیں۔ اور گھر میں ٹی وی کا ماحول رہتا ہے سنتے نہیں جب میں کہتا ہوں کہ مت دیکھو ٹی وی بہت خطرناک گناہ ہے۔ (میں اپنے گھر والوں کا دل نرم کرنے کے لیے کیا کروں)؟ (۲)چہرہ پر نور آنے کے لیے کیا کرنا پڑے گا برائے کرم بتائیں؟ (۳)دانت میں سے خون آتا ہے کئی مہینوں سے وضو کے وقت بہت پریشانی ہوتی ہے۔ کسی وقت یہ ہوتاہے کہ میں چار سے پانچ مرتبہ وضو کرتا ہوں لیکن ہاتھ دھوتے وقت خون نکل جاتا ہے ڈاکٹر کو بتایا تو انھوں نے ٹیوب، دوا دیا لیکن اس سے بھی کام نہیں ہورہاہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 947=801/د

    فی الحال آپ ان کی مرضی کا خیال کرتے ہوئے تین ہی دن کے لیے چلے جائیں، آئندہ ان شاء اللہ ان کا ذہن کھل جائے گا تو مانع نہ بنیں گے۔ آپ ان کے حق میں دعا کرتے رہیں، خاص طور پر یہ دعا رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا پڑھنے کا معمول بنالیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ایمان واسلام کے لیے ان کے سینہ کو کھول دے اور شرح صدر کی دولت عطا فرمائے۔

    (۲) سنتوں کی پیروی اور گناہوں سے اجتناب کی کوشش کریں۔

    (۳) اگر کلی کرنے سے خون آتا ہے تو وضو کے وقت کلی نہ کریں، بدون اس کے بھی نماز وضو درست ہوجائے گا۔ البتہ غسلِ فرض میں کلی کرنا ضروری ہوگا۔ تو اس کی تدبیر یہ کریں نماز سے کچھ پہلے غسل فرض سے فارغ ہوجائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند