• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12445

    عنوان:

    مفتی صاحب میں نے ایک خواب دیکھا ہے، برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔ خواب: میرے بڑے بھائی دعا کرتے ہیں کہ اللہ کرے اب تمہارے بھی بچے ہوجائیں میری بھابھی سامنے بیٹھی ہوتی ہیں۔ میں ان کو کہتی ہوں کہ یہ دعا بہت اچھی ہے لیکن شادی کے بعد۔ اس کے بعد تھوڑی دیر میں منظر بدل جاتا ہے۔ اور میں یہ دیکھتی ہوں کہ میری فیملی کے ساتھ میں اسپتال میں جاتی ہوں میری بھابھی میرا نام لکھا کر آتی ہیں۔ تھوڑی دیر میں مجھے اسپتال والے بلاتے ہیں۔ اس وقت میں اپنی بڑی بہن سے بات کررہی ہوتی ہوں۔ میں اسپتال میں جاتی ہوں وہاں وہ میرا نام پکارتے ہیں لیکن میرے والد کے نام کے ساتھ نہیں ایک لڑکے کے نام کے ساتھ (اس لڑکے کو میں جانتی ہوں)۔ میں ان کو کہتی ہوں کہ ہاں میں ہی ہوں۔اس وقت میں اس لڑکے کے ساتھ اپنا نام سن کر بہت خوش ہوں۔ میری بڑی بہن مجھے چھیڑتی ہے تو میں کہتی ہوں ایسے ہی لکھوا دیا ہے۔ تو وہ کہتی ہیں ایسے ہی نہیں لکھواتے۔ دل میں کہتی ہوں اب میں حاملہ ہوں۔ میں بہت خوش ہوکر جواب دے رہی ہوتی ہوں۔ او رمارے خوشی کے تھوڑا شرماتی ہوں۔ اس کے بعد ایک عورت مجھے کہتی ہے کہ آپ پھر آگئی۔ میں نے کہا کہ آج تو آنا ہی تھا۔ اپنی ماں کو کہتی ہوں کہ اس عورت کو میں اپنی ماں کی طرح سمجھتی ہوں۔ وہ کہتی ہیں آج کو ئی گھر پسند آیا میں ایک گھر کی طرف اشارہ کرکے کہتی ہوں ہاں اور بہت خوش ہوں۔ اس خواب کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1000=790/ھ

    عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ اعمال صالحہ نماز تلاوت تقویٰ طہارت سے ان شاء اللہ بڑا حصہ ملے گا جس میں فائدہ دنیا و آخرت میں ہوگا، خواب کی تعبیر تو یہ ہے البتہ اگر آپ بہشتی زیور، حیات المسلمین، تعلیم الدین فضائل اعمال بالخصوص فضائل صدقات کو مطالعہ میں رکھیں اور گھر میں سننے سنانے کا اہتمام کریں تو فوائد دارین بہت تیزی کے ساتھ ان شاء اللہ مرحمت ہوں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند