متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 12411
جنت
الفردوس کا کیا مطلب ہے؟ جنت کا مطلب جنت او رفردوس کا مطلب بھی جنت تو جنت جنت؟ کیا
یہ الفاظ حدیث وغیرہ میں آئے ہیں؟
جنت
الفردوس کا کیا مطلب ہے؟ جنت کا مطلب جنت او رفردوس کا مطلب بھی جنت تو جنت جنت؟ کیا
یہ الفاظ حدیث وغیرہ میں آئے ہیں؟
جواب نمبر: 12411
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 737=737/م
جنت، باغ اور بہشت کو کہتے ہیں اور فردوس جنت کے سب سے اعلیٰ مقام کا نام ہے جہاں سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں اور جس کے اوپر عرش الٰہی ہے، حدیث میں فردوس کا لفظ آیا ہے: والفردوس أعلاھا درجة، منھا تفجر أنھار الجنة الأربعة ومن فوقھا یکون العرش فإذا سألتم اللّٰہ فاسئلوہ الفردوس․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند