متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 12270
میری بھابھی نے ایک خواب دیکھا ہے وہ دیکھتی
ہیں کہ وہ مر چکی ہیں، جسم ان کے سامنے ہے، جنازہ کا کفن ہوچکا ہے، سب لوگ مٹی دینے
کے لیے جمع ہیں۔ مہربانی کرکے اس خواب کی تعبیر جلد بتائیں۔ میرے لیے دعا کریں۔
میری بھابھی نے ایک خواب دیکھا ہے وہ دیکھتی
ہیں کہ وہ مر چکی ہیں، جسم ان کے سامنے ہے، جنازہ کا کفن ہوچکا ہے، سب لوگ مٹی دینے
کے لیے جمع ہیں۔ مہربانی کرکے اس خواب کی تعبیر جلد بتائیں۔ میرے لیے دعا کریں۔
جواب نمبر: 12270
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 904=760/د
فکر آخرت اور موت کا دھیان رکھنے کی طرف اشارہ کے ساتھ احکام شریعت پر عمل میں کوتاہی کی طرف تنبیہ ہے۔ لہٰذا توبہ واستغفار کا اہتمام کرتے ہوئے، احکام شریعت بالخصوص نماز کی پابندی کریں، اور گناہوں سے مثلاً بے پردگی، اور بے حیائی کے امور میں شرکت سے کلی اجتناب کریں۔ ہم آپ کے لیے دعا کرتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند