متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 12098
میں نے ایک خواب دیکھا جس میں بہت سارے لوگ ایک اسٹیج کوگھیرے ہوئے تھے بشمول میرے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے سات یا آٹھ آدمیوں کے ساتھ اسٹیج پر ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے اور ہر کرسی کے درمیان کچھ دوری تھی۔میرے خیال میں یہ کوئی مقابلہ یا کچھ اور تھا۔ کسی طرح میں اپنے دل میں سوچ رہی تھی کہ جب اسٹیج پر جانے کی میری باری ہوگی تو میں اس کرسی پر بیٹھوں گی جہاں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے ہیں تاکہ مجھے زیادہ برکت مل سکے۔ یہ سوچتے ہوئے، وہ شخص جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ کے آگے اسٹیج پر بیٹھا ہوا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب متوجہ ہوا اتنا قریب کہ میرے خیال میں دونوں ایک دوسرے سے مس کررہے تھے یا تقریباً مس کررہے تھے۔اور اس شخص نے یہ اس وجہ سے کیا کہ یہ اس کے لیے ایک برکت تھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کومس کرنا ۔ او رجب میں نے اس کو یہ کرتے ہوئے دیکھا تو میں ان صحابی کے بارے میں سوچنا شروع کردیا جنھوں نے جان بوجھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کومس کیا تھا محبت سے او روہ خوش قسمتی تھی کہ اس کا بدن او رنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک ایک دوسرے سے مل رہا تھا۔ اس کا کیا مطلب ہے، میں نے اس طرح کا خواب اس سے پہلے بھی دیکھا ہے؟

جواب نمبر: 12098
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 841=705/د
خواب نہایت مبارک ہے، اتباع سنت کی بشارت ہے۔ لہٰذا عادات واطوار عبادات ومعاشرت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو اختیار کرنے کا اہتمام کیا جائے، ان شاء اللہ جنت میں معیت حاصل ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند