متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 11756
میرا دوست کہتاہے کہ چھ کلمے بدعت ہیں کیوں کہ یہ ماضی میں نہیں تھے۔ برائے کرم بتائیں کہ چھ کلمے بدعت ہیں کیا؟
میرا دوست کہتاہے کہ چھ کلمے بدعت ہیں کیوں کہ یہ ماضی میں نہیں تھے۔ برائے کرم بتائیں کہ چھ کلمے بدعت ہیں کیا؟
جواب نمبر: 11756
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 347=314/ب
یہ چھ کلمے بدعت نہیں ہیں، یہ کلمے سب رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث میں ثابت اور موجود ہیں۔ بچوں کو یاد کرانے کے لیے سہولت کی وجہ سے پہلا دوسرا تیسرا کلمہ نام رکھ دیا گیا ہے، جیسا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے اس کی کوئی تقسیم نہیں کی، بعد میں لوگوں نے پڑھنے اور حفظ کرنے کی سہولت سے پہلا پارہ، دوسرا پارہ، تیسرا پارہ، حتی کہ تیس پاروں میں تقسیم کردیا۔ اسے بدعت نہیں کہیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند