• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11619

    عنوان:

    میرے شوہر کو ایک خواب آیا تھا کہ ان کی والدہ (جن کا تقریباً دو مہینہ پہلے انتقال ہوا ہے) وہ ان کو خواب میں فوت ہوئی نظر آئیں کہ وہ فوت ہوگئی ہیں اور ہم سب رو رہے ہیں۔ اچانک وہ اٹھ جاتی ہیں اور سب ڈر کے بھاگ جاتے ہیں صرف میرے شوہر ان کو گلے لگالیتے ہیں۔ ان کا جسم گل چکاہے اور وہ کہہ رہی ہیں کہ دیکھ لو سب چلے گئے ہیں اور اب میں نہیں آؤں گی۔ اس خواب کے بعد میرے شوہر بہت پریشان ہیں۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں، اور یہ بھی بتادیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 722=488/ھ

    والدہٴ مرحومہ کے ایصال ثواب میں کمی کی جارہی ہے، یہ خواب کی تعبیر ہے، گھر کے افراد کو چاہیے کہ قرآن کریم درود شریف نوافل پڑھ کر غرباء فقراء کی ضروریات پوری کرکے ثواب پہنچانے کا اہتمام کیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند