• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11544

    عنوان:

    میں نے اپنے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا کمبل اوڑھے ہوئے دیکھا اوراس کے ساتھ میرے بستر سونے جاتے ہوئے دیکھا۔ نیز مجھے اپنے خواب میں یہ بھی معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا مسواک استعمال کیا۔اور میں اپنے دل میں یہ بھی جانتی ہوں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک استعمال کرلیں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میں بھی اس مسواک کو استعمال کروں گی۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے بستر پر سوئیں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میں بھی اس بستر پر سوؤں گی۔ اور میں نے اپنے ذہن میں سوچ رہی ہوں کہ میں ایک ایسے شخص سے برکت حاصل کررہی ہوں جو کہ سب سے افضل اور اشرف ہیں۔اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا میرے بستر پر سونا چند دنوں سے ہورہا تھا۔ اور ان دنوں میں سے ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے طریقہ پر سوئے، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پاؤں مبارک اس طرف رکھا جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مبارک رکھتے تھے۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 709=485/ھ

    ماشاء اللہ بہت عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ آپ کو عفت وپاکدامنی کی دولت ان شاء اللہ عطا ہوگی، البتہ آپ کے اندر قدرے اخلاص کی کمی ہے، اس کو دور کرنے میں کوشش جاری رکھیں، ہرمعاملہ میں اتباعِ سنت کو حرز جان بنائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند