• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11399

    عنوان:

    میں ایک سترہ سالہ لڑکی ہوں۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میری بہن پانچ آسمان تک جاتے ہیں او رواپس آتے ہیں اور امی ابو اور میری بہن کہتے ہیں کہ تمہیں اس لڑکے کے ساتھ شادی کرنی ہے۔ میں روتی ہوں اور کہتی ہوں نہیں کرنی ۔اس سے وجہ سے میں گھرسے چلی جاتی ہوں۔اورکہہ جاتی ہوں جبجاکر آتی ہوں تو ایک لڑکا ہوتاہے، میں اس کو جانتی ہوں اور ویسے بھی خواب سے باہر اس کو جانتی ہوں ۔ میں تم سے شادی کرنا چاہتاہوں مجھ سے شادی کرلو ۔اور ایک آدمی آتاہے کہتاہے آپ دونوں نے ایک چیک ملین روپیہ کا جیتا ہے، ایسی کوئی بات ہوتی ہے۔ تو میں چپ ہوجاتی ہوں دل میں خوش بھی ہوتی ہوں کہ اس سے شادی کرلوں کہ خواب ختم ہو جاتا ہے۔برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 771=646/د

    احکام شریعت بالخصوص نماز کی پابندی کی طرف تنبیہ ہے اور ان شاء اللہ دنیوی واخروی ترقی اور کامیابی حاصل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ والدین اگر کسی جگہ رشتہ طے کررہے ہیں تو آپ کو ان کی خوشنودی ملحوظ رکھنی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند