متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 1138
میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں اکثر رات کو خواب میں مسجد کو دیکھتا ہوں۔ از راہ کرم، میرے خواب کی تعبیر بتادیں۔
میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں اکثر رات کو خواب میں مسجد کو دیکھتا ہوں۔ از راہ کرم، میرے خواب کی تعبیر بتادیں۔
جواب نمبر: 113801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 1057/هـ = 797/هـ)
خواب کے ذریعہ تنبیہ ہے کہ عبادت اور درود شریف میں کوتاہی ہے اس طرف خصوصی توجہ کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
علماء حضرات اور مذہب اسلام کہتا ہے کہ جنت میں مردوں کے لیے بہت ساری حوریں ہیں۔ وہاں عورتوں کا کیا ہوگا؟ یہ وہ سوال ہے جس کو میرے دوست نے مجھ سے پوچھا لیکن بدقسمتی سے میں اس کو جواب نہیں دے پایا۔ برائے کرم مجھے اس کا جواب دیں تاکہ میں اس کو بتا سکوں۔
1785 مناظرمیں نے کئی بار خواب میں اندھیری رات کے اندر بارش میں خود کو بھیگتے دیکھا ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟
میں ایک بیوہ ہوں میرا ایک دوسال کا بچہ ہے۔ میں اپنے ساس سسر کے ساتھ ایک مکان میں رہتی ہوں جو کہ میرے مرحوم شوہر کے ذریعہ سے بنایا گیا تھا۔ اس وقت میرے پاس مکان خریدنے کے لیے مناسب رقم نہیں ہے یا اپنے آپ کی اور اپنے بچہ کی پرورش اور دیکھ بھال کرنے کے لیے میری کوئی ذاتی آمدنی نہیں ہے۔ میں اپنے شوہر کی کمپنی سے پیسہ کے آنے کا انتظار کررہی ہوں۔
گزشتہ رات میں نے ایک خواب دیکھاکہ میں نے اپنے لیے ایک مکان خریدا ہے اور یہ بہت خوبصورت ہے۔ بالا خانہ پر اور سمندر پر جو کہ دوسری طرف ہے بہت زور کی بارش ہورہی ہے ۔میں خواب میں بہت زیادہ خوش ہوں اوربارش میں بھیگ رہی ہوں۔ کچن کے علاقہ میں ایک چھوٹی سی دیوار ہے (جو کہ کچی دیوار ہے) جو کہ ٹوٹی ہوئی ہے اورمیں اپنی بہن سے کہہ رہی ہوں کہ یہ کیسے ٹوٹ گئی؟ اس کے بعد میں نے کہا بہتر ہے، میں اس کی تعمیر کرواؤں گی۔ میری بہن اس کی گلاس اور چمچہ سے تعمیر کرتی ہے اور جلد ہی یہ ایک خوبصورت دیورا میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ میں اس سے کہہ رہی ہوں کہ یہ خوبصورت ہے۔ اور یہ مکان خوبصورت ہے میرا لڑکا اس مکان میں لطف اندوز ہونے جارہا ہے۔ برائے کرم اپنے علم کی روشنی میں میری رہنمائی فرماویں اورمجھے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
1400 مناظرمیری بیوی نے خواب دیکھا کہ میرا پورا جسم کالا ہے جب کہ میرا رنگ حقیقت میں صاف ہے۔ (۲)میری بڑی بہن میری چھوٹی بہن کی ہمیشہ شادی ہوتے دیکھتی ہے جب کہ وہ شادی شدہ ہے۔برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔
1634 مناظرشادی اور منگنی کی بات خواب میں دیکھنا؟
1424 مناظرمیں نے اپنے خواب میں دیکھا کہ میرا گھر
ٹوٹ رہا ہے اور ہم سب گھر کے باہر بھاگے۔ یہ خواب مجھ کو پانچ دن تک آیا او راس سے
پہلے آٹھ دس دن خواب میں غیب کی چیز سے ڈر رہا ہوں شاید شیطان جیسا ہو۔برائے کرم
تعبیر بتادیں۔
میرے بھائی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے کھڑکی پر سے چوزے کو ہٹائے تو وہاں ایک بلی آگئی جس کی آواز سے ایسا لگتا تھا کہ وہ کچھ کہنا چاہ رہی ہو تو میرے بھائی نے اس کو نیچے گرادیا اور وہ مر گئی۔ (۲ ) اسی کے دوسرے دن میں نے خواب دیکھا کہ میں بھی اسی کھڑکی پر کھڑی ہوں اور کوئی تسبیح پڑھ رہی ہوں اتنے میں نے دو بلی دیکھی تو میں جلدی سے ? تعوذ? اعوذ باللہ ? پڑھنے لگی ، اس میں سے ایک بلی اڑتے ہوئے آئی اور میرے گلے میں چپک گئی پھر مجھ سے کچھ پڑھا نہیں گیا اورآنکھ کھل گئی۔ اس وقت سے میں بہت پریشان ہوں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔
2551 مناظر