• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11375

    عنوان:

    مجھے خواب میں زیادہ تر گائے اور بھینس دکھائی دیتی ہیں جومیری طرف آتی ہیں جس سے مجھے ڈر لگتا ہے مگر وہ مجھے نقصان نہیں دیتی ہیں ۔ اس خواب کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    مجھے خواب میں زیادہ تر گائے اور بھینس دکھائی دیتی ہیں جومیری طرف آتی ہیں جس سے مجھے ڈر لگتا ہے مگر وہ مجھے نقصان نہیں دیتی ہیں ۔ اس خواب کی تعبیر بتادیں۔

    جواب نمبر: 11375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 677=475/ھ

     

    وساوس خیالات کی پراگندگی انتشار ذہنی ہے جو خواب میں گائے اور بھینس کی شکل میں دکھائی دیتے ہیں، ہرنماز کے بعد تین مرتبہ سورہٴ قریش اور اول وآخر تین تین دفعہ درود شریف پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے جسم پر پھیرلیا کریں اور یہی عمل رات کو سوتے وقت کرلیا کریں، اور باوضو سونے کی کوشش کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند